﷽
ابتدائی
حالات:
حضرت مولانا بشارت کریم نوراللہ مرقدہ ٗ مسلکاً حنفی اور مشرباً
نقشبندی مجددی تھے۔آپ کا مولداور مسکن ضلع سیتامڑھی کی ایک بستی موضع گڑھول شریف
ہے۔ آپ کی پیدائش کا سن کہیں باضابطہ لکھاہوا نہیں ہے ۔لیکن قرینہ اور قیاس سے جو
پتا چلاہےوہ یہ کہ آپ کا سن ولادت1294ھ ہے۔ تقریباً چھ سال کے تھے کہ آپ کی والدہ
ماجدہ کا انتقال ہوگیا ۔اور دس سال کے ہوئےتووالد بزرگوار کے سایہ شفقت سے بھی
محروم ہوگئے۔ والدکے انتقال کے بعداپنے بہنوئی کی تربیت میں آئے۔آپ فرماتے تھے
پہلے مجھے انگریزی کی فرسٹ بک شروع کرائی گئی،مگروہ سلسلہ زیادہ دنوں تک جاری نہ
رہا۔پھرفارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔بچپن سےہی مزاج میں سنجیدگی ا ور مطانت
تھی کہ عام طور پر بچوں میں نہیں پائی جاتی ہے ۔جب کچھ بڑےہوئےتو حکیم مولانا علی
حسن صاحب چھپروی سےدربھنگہ میں فارسی عربی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔پھروہاں
سےمدرسہ جامع العلوم مظفرپورپہنچےاس وقت جامع العلوم کی نئی بنیاد پڑی تھی۔جناب
حافظ رحمت اللہ صاحب مرحوم مدرسہ کے مہتم تھےاور مولانا عبدالواسع صاحب سعدپوریؒ
مئولف مناجات مقبول مدرس اول تھے۔حافظ رحمت اللہ صاحب مرحوم اس وقت
رودادمدرسہ میں لکھتےہیں۔حافظ محمد بشارت کریم جنہوں نے اس سال حفظ مکمل کیا ہےان
کی ایک خاص خصوصیت ہے کہ شرح جامی وغرہ بھی پڑہتے تھے اور حفظ بھی کرتے تھے۔اس
لئےجب ماہ رمضان المبارک میں آپ تراویح میں پورا قرآن سنا چکےتو ان کی
دستاربندی ہوئی۔اس کے بعد مدرسہ فیض عام کانپور میں استادزمن مولانا احمد حسین صاحب کانپوری رحمۃاللہ علیہ کی درسگاہ میں فن معقول ومنقول
سے فراغت حاصل کی۔
ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت بلاگ اور معلومات فراہم کی ہے آپ نے
جواب دیںحذف کریںMashallah
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ بہت خوب
جواب دیںحذف کریںMasha allah bahot khub Maulana
جواب دیںحذف کریں